بنگلورو 24اگست(ایس او نیوز)پولیس نے تین افراد جن میں ایک 45سالہ خاتون اور ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے،کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے 10لاکھ روپئے مالیت کے چوری کئے ہوئے ہیرے اور طلائی زیورات کو برآمد کرلیا۔ان افراد نے اس مکان سے ان اشیا کی چوری کی تھی، جہاں وہ کام کرتی تھیں۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار شدگان کی شاخت 45سالہ گوری ،35سالہ یوگیش اور 19سالہ دیپا کے طورپر کی گئی ہے ۔20اگست کو ان تینوں نے اس وقت نقلی چابیوں کی مدد سے مکان سے 420گرام وزنی ہیرہ ، طلائی زیورات اور 12,500روپئے نقد رقم کی چوری کی تھی جب شکایت کنندہ ناگرتنما ایک گھنٹہ کیلئے اپنی بیٹی کے گھر گئی تھی۔ پولیس نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ خواتین اس گھر میں گھریلو ملازمہ کے طورپر کام کرتی تھیں۔